Wednesday, April 29, 2020

Mulana Tariq Jameel Sb

مولانا طارق جمیل 9/11 کے بعد دنیا میں اسلام کی اصل شکل اجاگر کرنے والی شخصیت ہیں



معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل 9/11 کے بعد دنیا میں اسلام کی اصل شکل اجاگ 
کرنے والی شخصیت ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے میڈیا سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ چھڑ چکی ہے۔سوشل میڈیا پر زیادہ تر صارفین مولانا طارق جمیل کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
تاہم میڈیا جس کے بارے میں انہوں نے یہ بیان دیا،وہ اس حوالے سے دو حصوں میں تقسیم نظر آئے۔کچھ اینکرز کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی حمایت کی گئی تاہم کچھ اینکرز نے تو انہیں آڑے ہاتھوں ہی لے لیا۔اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود بھی مولانا طارق جمیل کی حمایت میں بیان سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو تین دن 
سے مولانا طارق جمیل کے حوالے سے مختلف قسم کی باتیں کی جارہی ہیں۔
مولانا طارق جمیل ایک انتہائی شریف انسان ہیں۔خاص طور پر 9/11 کے بعد جتنے لوگوں نے بھی اللہ، رسول کا نام لیا ہے وہ ان کی وجہ سے ہے۔مولانا طارق جمیل نے نے دنیا بھر میں محبت پھیلائی۔
قبل ازیں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کردیا۔انہوںنے ٹوئٹر پر جاری پیغام میںلکھا کہ وہ مصلحتوں کو کبھی نہیں مانتے ہیں لیکن مولانا طارق جمیل کی مصلحتوں کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ آپ ایک حب الوطن اور سچے انسان ہیں۔
جب کہ اداکار ہمایوں سعیدنے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے ہمیشہ پیار اور امن کے پیغام کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پوسٹ میں کہاکہ وہ مولاناطارق جمیل کے لئے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے سے بعض رکھنے کی بجائے پیار کرنے اور امن پھیلانے کی ترغیب دی ہے۔

Saturday, April 25, 2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی (کامران بنگش )میں کورونا کی تصدیق

گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے کے بعد کامران بنگش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد معاون خصوصی برائے بلدیات کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ













وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس بارے میں تفصیلات بتاے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کامران بنگش کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے حفاظتی طور پر ا ن کا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
کورونا رپورٹ آنے کے بعد کامران بنگش کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ کامران بنگش دو روزپہلے جنوبی اضلاع کے دورے پر گئے تھے ۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے اپیل کی ہے کہ سماجی دوری برقرار رکھیں تاکہ کورونا کو شکست دی جاسکے ۔ کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیز ی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد شہریوں کے علاوہ اب سیاستدان بھی اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔
کچھ دن قبل رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےتھے۔ ترجمان جماعت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔اس سے پہلے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے خوف کو قرنطینہ کر کے صحت یابی حاصل کر لی تھی۔
کامران بنگش نے بھی قرنطینہ میں جاتے ہوئے لوگوں کو آئسولیشن میں رہنے کی تلقین کی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 11,940 تک پہنچ گئی جبکہ 16مزید اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی ہے ۔خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1708 تک جاپہنچی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں لاک ڈاون جاری ہے جس کے بعد لوگوں سے سماجی رابطے قائم رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Shobiz

Mulana Tariq Jameel Sb

مولانا طارق جمیل 9/11 کے بعد دنیا میں اسلام کی اصل شکل اجاگر کرنے والی شخصیت ہیں معروف صحافی  ڈاکٹر  شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مولانا ...